Live Updates

تحریک انصاف مریم نوا زکی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکی٬غیر ثبوت الزامات لگانا عمران خان کی عادت ہے

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

جمعرات 3 نومبر 2016 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گذشتہ سات ماہ سے پانامہ پیپرز پر سیاست کر رہی ہے٬ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عادت ہے کہ وہ غیرضروری مسائل پر سیاست کرتے ہیں اور اپنے مخالفین پر بغیر ثبوت کے الزامات لگاتے ہیں٬ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مریم نوا زکی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے٬ وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے ہی پانامہ پیپرز پر کمیشن کے قیام کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ چکے ہیں٬ حکومت نے خود کو احتساب کے لیے عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے اور پانامہ پیپرز کے حوالے سے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کریں گے٬ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت تمام کرپٹ لوگوں کا شفاف احتساب چاہیتی ہے٬ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نوا زشریف کے تمام اثاثے ڈکلیرڈ ہیں اور وہ باقاعدگی سے ریٹرن بھی جمع کراتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات