لاہور میں آنے والی زہریلی سموگ نئی دہلی میں جلنے والی فصل کا نتیجہ ہے ۔ ناسا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 نومبر 2016 12:23

لاہور میں آنے والی زہریلی سموگ نئی دہلی میں جلنے والی فصل کا نتیجہ ہے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر 2016ء) : نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا کہنا ہے کہ لاہور میں آنے والا سموگ دراصل نئی دہلی میں فصلوں کے جلنے کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور میں گذشتہ دو تین روز سے سموگ کا راج ہے جس کے باعث لاہور کے باسی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں کسانوں کی جانب سے چاولوں کی کاشت کے بعد بچے تنکوں کو جلانا بھی پاکستانی صوبے پنجاب میں اسموگ کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔ گذشتہ سال اسی سلسلے میں بھارتی ماحولیاتی عدالت میں نیشنل گرین ٹربیونل نے استدعا کی تھی کہ کسانوں کو چاولوں کے تنکے جلانے سے روکا جائے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر سال بھارت میں کسانوں کی جانب سے ایک اندازے کے مطابق 32 ملین ٹن تنکوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے جو کہ لاہور میں گہرے سموگ کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :