2018 میں پیپلز پارٹی کی چاروں صوبوں‌پر حکومت ہو گی۔ مراد علی شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 نومبر 2016 12:33

2018 میں پیپلز پارٹی کی چاروں صوبوں‌پر حکومت ہو گی۔ مراد علی شاہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر 2016ء) : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2018ءمیں پاکستان کے چاروں صوبوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی۔

(جاری ہے)

چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ڈہرکی کے جلسے میں انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو مقابلے کے لیے تیار رہیں۔ شکار تیر سے ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تیر سے دو شکار ہوں گے۔ بلا فیلڈ میں جبکہ شیر کو جنگل میں جانا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :