پاکستان دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہاہے٬ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں امن وامان کی صورتحال میں میں بہتری آئی ہے٬ امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا واشنگٹن میں تقریب سے خطاب

جمعہ 4 نومبر 2016 15:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہاہے اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں امن وامان کی صورتحال میں میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستانی سفیر نے واشنگٹن میں ویمن پالیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کررہاہے اوریہ سب حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک میں اقتصادی اشاریوں اور امن وامان میں بہتری آئی ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی کااعتراف کیاہے۔