ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کے حوالے سے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی

جمعہ 4 نومبر 2016 16:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کے حوالے سے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار٬ شیخ صلاح الدین٬ خالد مقبول صدیقی٬ عبدالوسیم٬ محمد سلیمان بلوچ٬ ڈاکٹر فوزیہ حمید اور دیگر کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے صوبائیت کو ہوا دینے اور بین الصوبائی تعصب پھیلانے کے غیر ذمہ دارانہ بیان٬ ملک کی سالمیت اور سلامتی کے خلاف قابل مذمت دھمکیوں اور مادر وطن کے خلاف نازیبا اور باغیانہ بیانات دینے کی ایوان مذمت کرے اور ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا فوری مطالبہ کیا جائے اور ایوان انہیں صوبائی اسمبلی کی رکنیت اور وزارت اعلیٰ کے منصب سے نااہل قرار دینے کا بھی مطالبہ کرے۔