Live Updates

عمران خان مارشل لا کی صورت میں نگران وزیراعظم بننا چاہتے تھے٬٬غلام احمدبلور

پاک چین اقتصادی راہداری میں خیبرپختونخوا کو مکمل طورپرنظراندازکیاجارہاہے٬٬سینئررہنماء اے این پی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 نومبر 2016 17:02

عمران خان مارشل لا کی صورت میں نگران وزیراعظم بننا چاہتے تھے٬٬غلام ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماغلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان مارشل لا کی صورت میں نگران وزیراعظم بننا چاہتے تھے٬ پاک چین اقتصادی راہداری میں خیبرپختونخوا کو مکمل طورپرنظراندازکیاجارہاہے٬پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پانچویں مارشل لا اورتحریک انصاف کادھرناناکام بنانے پروفاقی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں٬مارشل لگتا تو تباہی آجاتی٬ غلام بلور کا کہنا تھا 4مارشلاء نے ملک کودہشت گردی اورتباہی کی طوفان میں دھکیلا٬ پاک چین اقتصادی راہد ی کے حوالے سے حاجی غلام بلور کا کہنا تھا کہ سی پیک چین پنجاب کوری ڈور ہے٬جس میں خیبرپختونخوا کوصرف ایک سڑک دی جارہی ہے٬اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو مکمل طور پر نظر انداز کیے جانے کے باوجود بھی عمران خان اقتصادی راہدای منصوبے پراطمینان کااظہار کرتے ہیں٬غلام احمد بلور کا کہنا تھا عمران خان پختونوں کے وکیل نہیں ہے٬وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ2پاورپلانٹ خیبرپختونخوا میں لگائے جائیں٬ ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کی بات مانی جاتی تو آج چین کے برابر ہوتے اوردوسروں کوقرضہ دیتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات