ڈہرکی میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کا اعلان دو بجے دوپہر تھا ٬بلاول شام چار بجے کے بعد پنڈال پہنچے

جمعہ 4 نومبر 2016 23:23

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) ڈہرکی کے مقام پر پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کا اعلان دو بجے دوپہر تھا تاہم بلاول بھٹو شام چار بجے کے بعد پنڈال پہنچے جس پر صبح سے بیٹھے عام افراد جلسہ سے روانہ ہونا شروع ہوئے ٬ جس پر منتظمین نے کارکنوں اور عام افراد کو زبردستی بٹھاتے رہے ٬ کارکن تمام دن بھوکے پیاسے رہے ٬ منتظمین کی جانب سے لوگوں کے پینے کے لئے منرل واٹر کی بوتلیں بھی تھیں تاہم کئی افراد ایک بوتل سے محروم رہے جبکہ کئی افراد کئی کئی مرتبہ 12,12بوتلوں کے بنڈل لے جاتے رہے اور اس موقع پر دھکم پیل کی وجہ سے کئی افراد کی جیبیں بھی کٹ گئی ۔