کراچی: پٹیل پاڑہ میں فائرنگ کا زخمی چل بسا

آج ہونے والی تمام وارداتیں ایک ہی گروپ نے کی ہیں، تفتیشی حکام

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 4 نومبر 2016 23:37

کراچی: پٹیل پاڑہ میں فائرنگ کا زخمی چل بسا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2016ء) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جس کے بعد فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تفتیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ آج ہونے والی تمام وارداتیں ایک ہی گروپ نے کی ہیں، تینوں واقعات میں فائرنگ کرنے والے ایک موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ پہنے دو افراد تھے، جبکہ جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خول سے پتہ چلا ہے کہ ایک ہی پستول سے تینوں وارداتیں کی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند روز قبل سرینا موبائل مارکیٹ سخی حسن پر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت میں بھی یہی گروپ ملوث تھا اور اسی پستول سے یہ واردات بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :