زکریا ایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ حادثے کے ذمے دار قرار

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 4 نومبر 2016 23:49

زکریا ایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ حادثے کے ذمے دار قرار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2016ء) کراچی میں ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورکو غفلت اور لاپروائی کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے سے بچوں اور خواتین سمیت 22 افرد جاں بحق ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی ڈیوٹی روہڑی اسٹیشن سے شروع ہو کر کراچی پہنچ کر ختم ہونی تھی،دونوں منزل قریب آنے پر انجن میں موجود اپنا ذاتی سامان سنبھالنے اور ریلوے فارم پر کرنے میں لگ گئے جس دوران سرخ سگنل گزرگیا اور حادثہ ہو گیا۔

کراچی ٹرین حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور محمد رفیق اور اسسٹنٹ ڈرائیور الطاف حسین نے فرائض سے غفلت برتی۔ انہوں نے سرخ سگنل کو نظر انداز کیا،جس سے خوفناک حادثہ رونما ہوا، چیف سگنل آفیسر اور چیف مکینیکل آفیسر کے مطابق حادثے کے وقت سگنل سسٹم اور انجن درست حالت میں تھے، جبکہ ٹرین 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :