فیصل رضا عابدی گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 نومبر 2016 04:15

فیصل رضا عابدی گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپا مار کر ان کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ نیو رضویہ سوسائٹی سے حراست میں لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی ۔ فیصل رضا عابدی پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ان کی حراست کراچی میں ہوئی ہائی پروفائل کلنگ کے سلسلے میں تفتیش کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :