پی ٹی آئی کے ساتھ ابھی ہماراورکنگ ریلیشن نہیں بنا۔بلاول بھٹوزرداری
چاچانے ابھی دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہے یاسیاست میں،چاچا کی نیت صاف ہے توسیاست میں ان کی عزت کرسکتا ہوں،نوازشریف ملک کے پرانے وزیراعظم ہیں،ان سے لڑنا کوئی کھیل نہیں،حکومت نے مطالبات نہ مانے تو پھردھرنااورلانگ مارچ ہوگا۔چیئرمین پی پی پی کی گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 نومبر 2016 16:22
گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 نومبر2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ابھی ہمارا ورکنگ ریلیشن نہیں بنا،چاچانے دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہے یا سیاست میں ہے،چاچا کی نیت صاف ہے تو سیاست میں ان کی عزت کرسکتا ہوں،نوازشریف ملک کے پرانے وزیراعظم ہیں،وزیراعظم سے لڑنا کوئی کھیل نہیں،اگرمطالبات نہ مانے گئے تو پھراصل میں ریلیاں،دھرنے اورلانگ مارچ بھی ہوگا۔
انہوں نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روزبڑاکامیاب جلسہ ہوا۔سلام شہداء ریلی نوازشریف کیلئے پہلا پیغام تھا۔نوازشریف کو ایک موقع دے رہے ہیں کہ سینیٹ کا استعمال کرکے ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں۔اگرمطالبات نہ مانے گئے تو پھراصل میں ریلیاں،دھرنے اورلانگ مارچ بھی ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوازشریف 3باروزیراعظم بنے لیکن وزیرخارجہ نہیں بناسکے۔
نوازشریف ملک کے پرانے وزیراعظم ہیں۔وزیراعظم سے لڑنا کوئی کھیل نہیں۔سینئرسیاستدانوں سے سوچ سمجھ کرمقابلہ کرناہوتاہے۔بلاول نے کہا کہ وزیراعظم کی عزت کرتاہوں لیکن میراان کے بارے مئوقف مختلف ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میری عمر28سال ہے تو وہ میرے چاچا ہی لگتے ہیں۔چاچانے دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہے یا سیاست میں ہے۔چاچا کی نیت صاف ہے تو سیاست میں ان کی عزت کرسکتا ہوں۔میرے خیال میں ابھی ہماراپی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن نہیں بنا۔انہوں نے کہا کہ اگرہم ملکرکام کرتے ہیں تو نہ صرف ہم نوازشریف کو نکالتے بلکہ شہبازشریف کا بھی بطوروزیراعلیٰ آخری دور ہوتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.