Live Updates

عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کی ملاقات

ملاقات میں سیاسی صورتحال،کارکنوں پرمقدمات کے اندراج اورشربت گلہ کی بے دخلی کے معاملہ پرتبادلہ خیال،خیبرپختونخواہ اوروفاق کے آئندہ کے تعلقات پرغور،وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کوروک کرغلط پیغام دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 نومبر 2016 17:26

عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 نومبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے ملاقات کی،جس میں احتجاج کے بعدپیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کواسلام آبادمیں داخلے سے روکنے کی مذمت بھی کی گئی،ملاقات میں شربت گلہ کی بے دخلی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان اور پرویزخٹک کے درمیان ملاقات کے موقعہ پرصوبائی وزیرتعلیم عاطف خان اور وزیرصحت بھی موجود تھے۔ملاقات میں احتجاج کے دوران اٹک میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج کیے گئے غلط مقدمات کا جائزہ بھی لیاگیا۔اس موق پرخیبرپختونخواہ اور وفاق کے آئندہ کے تعلقات پرغوربھی کیاگیا۔پرویزخٹک نے وفاقی حکومت اور وزیرداخلہ کے رویے پرتنقیدکی۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کوروک کر غلط پیغام دیا۔پرویزخٹک نے کہاکہ شربت گلہ کا کیس وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات