بلاول بھٹو کی حمید گل بارے غلط بیانی پر تحریک جوانان پاکستان کا شدید برہمی کا اظہار

خود دار جنرل پر انگلیاں اٹھانے پر تنقید تاریخ گواہ ہے پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں پیپلز پارٹی نے اہم رول ادا کیا٬ خالستان تحریک کے اہم معلومات اسی جماعت نے بھارت کو فراہم کی٬ رہنمائوں کا ردعمل

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے صدر نجیب اللہ خا ن ترین ٬ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار اشرف اتمانخیل ٬حاجی عبدالباقی ٬طاہر آغا٬ سردار آصف خان ٬رشید خان ناصر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جنرل(ر) حمید گل مر حوم کے بارے میں غلط بیانی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں پیپلز پارٹی نے اہم رول ادا کیا جس کے باعث آج بنگلہ دیش کی صورت میں ایک نیا ملک قائم ہوا اور خالستان تحریک کے اہم معلومات جو پیپلز پارٹی کی جانب سے بھارت کو فراہم کی گئیں یہ سب دنیا کے سامنے ہے خود خدار وطن آج ایک محب وطن جنرل پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں کسی دوسرے پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

جنرل(ر) حمید گل وہ ہستی ہے جنہوں نے روس جیسی سپر طاقت کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا انکی خدمات اور جذبہ محب وطنی کے پیش نظر انہیںعالم اسلام نے اپنا عسکری قائد مانا تھا جنرل (ر) حمید گل نے ہمیشہ ملک کی بقاء و سالمیت کیلئے خدمات سر انجام دیں جو کہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ لاکھوں جوانان پاکستان کے دلوں کی دھڑکن ہیں آج انکی ذات پروہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جنہوں نے ہم سے مشرقی پاکستان علیحدہ کیا تھا۔

محترمہ بینظیر بھٹو نے امریکی جنرل کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میں اپنے والد کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتی ہوں لہذا اس سلسلے میں میری مدد کی جائے یہ وہی پیپلز پارٹی ہے جس نے اس ملک و قوم کے وسائل لوٹ کر سوئیس بینکوں میں رکھے ہیں آج بھٹو کی پیپلز پارٹی پر زرداری نے قبضہ کر کے بلاول زرداری کو بلاول بھٹو بنا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بھٹو خاندان کے حقیقی وارث بنے ہوئے ہیں عوام کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیے اور محب وطن اور غدار وطن میں پہنچان کرنا ہوگی ۔

بلاول تو کل کے بچے ہیں انہیں تو اپنی والدہ کے قاتل کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا حالانکہ پچھلی حکومت انکی اپنی پارٹی کی تھی کوئی تحقیقات تک نہیں کروا ئی گئی پہلے وہ اپنی والدہ کے قاتلوں کی نشاندہی کریں اور اپنے نام کیساتھ بلاول بھٹو کی جگہ بلاول زرداری لکھنا شروع کریں بعد میں کسی اور پر تنقید کریں ۔ ہم تحریک جوانان پاکستان بلوچستان پیپلز پارٹی کو تنبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے قائد پر تنقید کرنے والے بچوں کو سمجھائیں اگر کوئی روک رکاوٹ نہ کی گئی تو بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائیگا اور پیپلز پارٹی کی تمام کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائیگی کہ انہوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان کیسے پہنچائیں۔

تحریک جوانان پاکستان کے صدر نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرتے ہوئے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت کی تاکید کی تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔