ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے اختیارات سے تجاوز کرنے والے طویل عرصہ سے تعینات افسران و ملازمان کوسی آئی اے سے فارغ کردیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے اختیارات سے تجاوز کرنے والے طویل عرصہ سے تعینات افسران و ملازمان کوسی آئی اے سے فارغ کردیا جبکہ بد عنوانیوں پر سی آئی اے کے انسپکٹر منیر احمد خان ٬ ماڈل ٹائون سی آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل افضال رشید ٬ سول لائنز کے کانسٹیبلان مہر دل ٬ہدایت علی ٬ جمشید اقبال کو معطل کرکے انکوائری اور متعدد افسران کو مال مقدمات جمع نہ کروانے پر چارج شیٹ جاری کر دی گئی ۔

ایس پی سی آئی نے متعدد انسپکٹرز٬ سب انسپکٹرز ٬ اسسٹنٹ سب انسپکٹر٬ محرر و نائب محر ر کے تبادلے بھی کیے ہیںتبد یل ہونے والوں میں انسپکٹر محمد فیاض ماڈل ٹائون ٬ انسپکٹررئیس خان کوتوالی ٬ ایس آئی حسیب انجم صدر٬ ایس آئی علی نواب صدر٬ ایس آئی مشتاق احمد کینٹ ٬ایس آئی کرامت علی اقبال ٹائون ٬ ایس آئی محمد یوسف سول لائنز٬ٹی ایس آئی اسد منیر سٹی٬ اے ایس آئی مراتب علی ہیڈ کوارٹرز٬ ٹی اے ایس آئی شفقت سرور سول لائنز٬ اے ایس آئی طارق محمود سول لائنز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سی آئی اے میں سالہا سال سے تعینات محرر اور نائب محرر کے تبادلوںکے احکامات جاری کر دئیے ۔ محمد اعجاز محرر کوسٹی ٬ محمد نسیم خان محرر کوصدر ٬محمد یونس کوکینٹ٬ محمد شفیق کو ماڈل ٹائون ٬ دلاور حسین کواقبال ٹائون٬ عابد علی کوسول لائن ٬راشد جاوید کو کاہنہ ٬بنیا بین کو اے ٹی ایس سٹاف ٬محمد آصف نائب محرر کو سٹی٬ عبدالستار کو صد٬ر منیر کوکینٹ ٬محمد اسلم کو ماڈل ٹائون ٬اللہ دتہ نائب محرر سول لائنز کو تبدیل کرکے ان کی جگہ حسن رشید نائب محرر صدر٬ محفوظ احمد محرر کینٹ٬ فقیر حسین محرر ماڈل ٹائون ٬عبدالواحد محرر اقبال ٹائون٬ منور خان محرر سول لائنز٬ عصمت اللہ نائب محرر سٹی ٬ عامر امانت نائب محرر صدر٬ لیاقت علی نائب محرر کینٹ ٬عبدالستار نائب محرر ماڈلٹائون٬ گلفام علی نائب محرر اقبالٹائون٬ مشتاق علی نائب محرر سول لائنز تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :