لاہور پولیس نے رائیونڈ اجتماع میںچیکنگ کے دوران مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) لاہور پولیس نے رائیونڈ اجتماع میںچیکنگ کے دوران مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف نے رائیونڈ اجتماع میں تعینات پولیس افسران واہلکاروں کو واضح احکامات جاری کیئے کہ اجتماع میں آنے والے ہر شرکاء کی بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے ویریفکیشن کی جائے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے رائیونڈ اجتماع میںآنے والے شرکاء کی بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے ویریفکیشن کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے ضلع ژوب کے رہائشی بہرام خان ولد حضرت گل کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے ویریفکیشن کرتے ہوئے نادراریکارڈنہ آنے پرحراست میں لے لیا۔

ملزم نے نادرا کا جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا جس پر گلبرگ کا ایڈریس درج ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ رائیونڈ اجتماع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔افسران و اہلکار رائیونڈ اجتماع میں شرکت کیلئے ہر آنے والے شخص کی جامع تلاشی اور بائیو میٹرک ویریفکیشن کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ اجتماع کے شرکاء میں احساس تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے جان ومال کا تحفظ بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :