متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے زیر اہتمام اورنگی ٹاون میں خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد

جلسہ میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت٬ ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم تھام رکھے تھے

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے زیر اہتمام اورنگی ٹاون میں شعبہ خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں حق پرست خواتین نے شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں تحریکی اور قومی پرچم تھام رکھے تھے۔ جلسہ گاہ میں میں ایم کیوایم کے تنظیمی نغمے بجائے جارہے تھے جن پر شرکاء کا جوش و خروش قابل دید تھا۔

مرکزی اسٹیج انتہائی خوبصورت انداز میں بنایا گای تھا جس کے دنوں جانب پھولوں کے گلدان لگائے گئے تھے جبکہ مرکزی اسٹیج پر انتہائی خوبصورت اسکرین آویزہ تھا جس پر ’’جنرل ورکرز اجلاس برائے خواتین (اورنگی ٹائون) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کی آمد پر جلسہ کے شرکاء نے کھڑے ہوکر پرجوش نعرے لگا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

جلسہ میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار٬ اراکین رابطہ کمیٹی٬ ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و اراکین٬ ایم کیو ایم کی مختلف ٹاؤنز و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان٬ بلدیاتی نمائندگان یوسی چیئرمین٬ وائس چیئرمین٬ کونسلرز٬ حق پرست اراکین اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں حق پرست خواتین نے شریک تھیں۔ مرکزی اسٹیج کی دائیں جانب صحافیوں کیلئے خصوصی پریس گیلری بنائی گئی تھی جہاں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسٹیج کے بائیں جانب سوشل میڈٖیا کیمپ لگایا گیا تھا۔

جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ جلسہ کے شرکاء سے ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار٬ رکن رابطہ کمیٹی و قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن٬ رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی ہیرسوہو٬ ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کی رکن افشاں عمران٬ رکن قومی اسمبلی محبوب عالم٬ رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور ٹاؤن آرگنائزر عبدالحق نے خطاب کیا۔