پہلی تھل جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی۔فاصلہ دوگھنٹے 26منٹ میں طے کیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 22:43

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)چولستان جیپ ریلی کے بعدپہلی تھل جیپ ریلی بھی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی ہے۔انہوں نی191کلو میٹر کا فاصلہ 2گھنٹی26منٹ اور11.2سیکنڈز میں طے کیاہے۔ دوسری پوزیشن کراچی کے کھلاڑی اسدکھوڑونے حاصل کی ہے جنہوں نے فاصلہ2گھنٹی40منٹ اور22.82سیکنڈزمیں طے کیا۔تیسری پوزیشن سیدآصف انعام نے حاصل کی جنہوں نے فاصلہ 2گھنٹی40منٹ اور39.22سیکنڈز میں طے کیا۔

بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن زین محمودنے حاصل کی۔انہوں یہ فاصلہ 2گھنٹی31منٹ اور30.62سیکنڈزمیں طے کیا۔دوسری پوزیشن نعمان سرانجام خان نے حاصل کی جنہوں نے فاصلہ2گھنٹی41منٹ اور50.07سیکنڈزمیں طے کیا۔تیسری پوزیشن محمدجعفرمگسی نے حاصل کی جنہوں نے فاصلہ2گھنٹی48منٹ اور52.28سیکنڈزمیں طے کیا۔

(جاری ہے)

سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمدرفیق احمدنے حاصل کی جنہوں نے فاصلہ2گھنٹی50منٹ اور51.43سیکنڈزمیں طے کیا۔

دوسری پوزیشن برہان احمدنے حاصل کی۔انہوں نے یہ فاصلہ2گھنٹی51منٹ اور55.01سیکنڈزمیں طے کیاتیسری پوزیشن گوہرسانگی نے حاصل کی۔انہوں نے فاصلہ3گھنٹی18منٹ اور2.86سیکنڈزمیں طے کیا۔ڈی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن ظفرخان٬دوسری پوزیشن امان اللہ خان اورتیسری پوزیشن داودعباسی نے حاصل کی۔سٹاک گاڑیوں کی اے کیٹیگری کے نتائج متنازع ہونیکی وجہ سے اعلان نہیں کیاگیا۔

انتظامیہ کاکہناہے کہ ان نتائج کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔سٹاک گاڑیوں کی بی کیٹیگری میں محمدبلال چوہدری نے پہلی٬چوہدری خرم نے دوسری اورخضرعلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سٹاک گاڑیوں کی ڈی کیٹیگری میں علی وقارورائچ٬ملک مدثرحسین اورمحمدحسن جھنڈیرنے بالترتیب پہلی ٬دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔پہلی تھل جیپ ریلی کے دشواراورمشکل ٹریک کی وجہ سے مشہورکھلاڑی نادرمگسی٬قادر نوازسانگی٬رونی پٹیل مختلف مراحل میں گاڑیاں خراب ہونیکی وجہ سے ریس سے باہرہوگئے جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریسرفیصل خان شادی خیل کی گاڑی کاٹائرنکلنے کے باعث نکل ریس سے باہرہوگئے۔

پہلی تھل جیپ ریلی کے مشکل ٹریک کااندازہ اس امرسے بھی بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ63گاڑیوں نے اس ریس میں حصہ لیااور33گاڑیاں منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ30گاڑیاں راستے میں خراب ہوگئیں۔