سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چیئرمین الیکشن چوہدری افرسیاب خان کی جانب سے حتمی فہرست جاری کی گئی ٬چیئرمین الیکشن کمیشن کا تاخیر سے حتمی فہرست جاری ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی تین درخواستیں موصول ہوئیں تھیں دوبارہ گنتی میں کوئی فرق نکلتا تو اس کو رزلٹ کا حصہ بنانا تھا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2016-17میں حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب قرا ر پائے تھے ٬ انتخابات میں صدررشید اے رضوی1292ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ٬ نائب صدر بلوچستان محمد وسیم جدون1221ووٹ ٬نائب صدر کے پی کے تہمینہ محب اللہ 1073ووٹ کے کامیاب ٬نائب صدر پنجاب بختیار علی سیال 1231٬نائب صدرسندھ غلام شبیر شیر1004 ٬ جنرل سیکرٹری آفتاب احمد باجوہ1197 ٬ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسلم گھمن1180٬ فنانس سیکرٹری ارشد زمان کیانی 1012جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بلوچستان کیلئے عدنان اعجاز شیخ 1082نے ووٹ لئے ارشد علی راجپوت نی964٬محمد ابراہیم بلوچ نی1012٬عمرفارق مندوخیل نی956٬ممبر کے پی کے کیلئے محمد نواز خان نے 1060٬محمدیوسف مغل نی944٬سید ولایت علی شاہ نے 971٬ممبر پنجاب کیلئے احمد خان گوندل نے 1040٬ بدر منیر ملک نی951٬نجمہ پروین نی1290٬ ثمینہ محمود رانا نی1342٬ممبرسندھ کیلئے عنایت اللہ موریونے 931٬خالد محمود دھون نی961اورشیخ جاوید میر961ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :