کھلاڑیوں ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور وہ امن کا پیغام لے کر باہر کے ملکوں میں جاتے ہیں ٬بلوچستان کے کھلاڑی ہمارے لئے باعث فخر ہے ٬ وفاق اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھارہی ہیں جو قابل ستائش ہے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی اور رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کا جشن ہدہ اسپورٹس فیسٹول ایوب اسٹیڈیم کے اختتامی تقریب سے خطاب

اتوار 6 نومبر 2016 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی اور رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور وہ امن کا پیغام لے کر باہر کے ملکوں میں جاتے ہیں ٬بلوچستان کے کھلاڑی ہمارے لئے باعث فخر ہے ٬ وفاق اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھارہی ہیں جو قابل ستائش ہے ۔

جشن ہدہ اسپورٹس فیسٹول ایوب اسٹیڈیم کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے کہاکہ صوبے کے کھلاڑیوں نے ملک اور قوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے ٬ صوبے کے کھلاڑی ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ محنت کرکے ملک و صوبے کا نام روشن کرے کرکٹ ٬ فٹ بال ٬ ہاکی ٬ بیڈمنٹن ٬ شوٹنگ جو ہمارے قومی کھیل ہیں پر صوبے کے نوجوان توجہ دے تاکہ بین اقولامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرسکے ۔

(جاری ہے)

کھلاڑی ملکوں کے سفیر ہوتے ہیں جو امن کا پیغام لے کر دنیا میں جاتے ہیں جن نوجوانوں میں ڈسپلن نہیں ہوتا وہ بہتر کھلاڑی نہیں بن سکتے اس لئے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ڈسپلن کا مظاہرہ کرے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلونے کہا کہ مجھے آج یہاں آکر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے ہماری کوشش رہی ہے کہ ہمارے کھلاڑی ملک کے دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کی طرح صف اول کا کردار ادا کریں ۔

70 کے دہائی میں بلوچستان میں کئی نامور کھلاڑی موجود تھے مگر کھیلوںپر توجہ نہ دینے کے باعث کھلاڑی ابھر کر اپنے صلاحیتوں کا لاہوا نہیں منوا سکے جبکہ بعض کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر پیچھے رکھا گیا ۔ اگر مواقع فراہم کئے جائے تو بلوچستان کے کھلاڑی کسی کم نہیں ۔ وفاق اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھارہی ہیں جو قابل ستائش ہے ۔

بلوچستان کے کھلاڑیوں کو پہلے اس قدر پذیرائی حاصل نہیں تھی۔ صوبے کے کھلاڑیوں نے آج بھی بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے وہ وقت دور نہیں ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں اپنا لوہا منوائیں گے ۔ انتہائی محنتی و جفا کش ہے جو اپنے کھیل سے لگائو رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔ فیسٹول کے دوران 22 مختلف کھیلوںکا انعقاد کرایا گیا جن میں باکسنگ ٬کرکٹ ٬ فٹ بال ٬ ہاکی ٬ کراٹے٬ ٹیکوانڈو سمیت شامل تھے۔

فیسٹول کے دوران خواتین کے لئے بھی مختلف کھیلوں کا انعقاد کرایا گیا ۔ اختتامی تقریب کے موقع پر اس موقع پر ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ ٬ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری عطاء اللہ لانگو ٬ سپورٹس فیسٹول کے آرگنائزر محمد طاہر بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں فیسٹول کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔