شامی کردوں نے الرقہ کی بازیابی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

اتوار 6 نومبر 2016 22:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2016ء)امریکا کی حمایت یافتہ شامی کرد فائٹرز کے گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خود ساختہ دارالخلافہ کی بازیابی کی فوجی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کرد جنگ جووں کے گروپ کی خاتون ترجمان جیہان شیخ احمد کے مطابق الرقہ کے شمال میں واقع قصبے عین عیسیٰ میں کمانڈ مرکز قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کا نام ’غضبِ فرات‘ رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ الرقہ کی بازیابی کے فوجی آپریشن میں تیس ہز ار فائٹرز شریک ہیں اور ہفتہ پانچ اکتوبر کی رات سے عسکری مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ موصل کی بازیابی کی مہم کے تقریباً دو ہفتوں بعد الرقہ کی جانب امریکی حمایت کردوں نے چڑھائی کا فیصلہ کیا۔ امریکا شامی کردوں کا اپنا قابل اعتماد پارٹنر قرار دیتا ہے۔