پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

میزبان ٹیم نے 539 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنالئے ٬پروٹیز کو جیت کیلئے وکٹیں درکار٬ آج آخری دن

اتوار 6 نومبر 2016 22:30

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2016ء) آسٹریلیا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے٬ پرتھ میںجاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 539 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنالئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 539 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان آسٹریلیا نے ہفتہ کو چوتھے روز 169 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔

عثمان خواجہ 58 اور مچل مارش 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریق نے اپنی دوسری اننگز 540 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے ریکار ڈ 539 رنز کا ا ہدف دیا٬ وارنن فلینڈر 73 اور کوئنٹن ڈی کوک 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کو شیو مہاراج 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جوش ہیزل ووڈ٬ پیٹر سڈل اور مچل مارش نے 2٬2 وکٹیں حاصل کی ۔

آسٹریلیا نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا لئے اور اسے جیت کیلئے مزید 370 رنز درکار ہیں۔ شان مارش 15 ٬ ڈیوڈ وارنر 35 ٬ کپتان اسٹیون اسمتھ 34 اور ایڈم ووجز ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ 58 اور مچل مارش 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ پروٹیز کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :