ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو کلین چٹ دیدی-وزیرخارجہ کی حیثیت سے ہیلری نے نجی اِی میل سرور کے استعمال میں کوئی مجرمانہ غفلت نہیں برتی: ایف بی آئی کے ڈائریکٹر، جیمز کومی کا کانگریس میں بیان
میاں محمد ندیم پیر 7 نومبر 2016 11:01
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 نومبر۔2016ء) ایف بی آئی کے ڈائریکٹر، جیمز کومی نے کانگریس کو بتایا ہے کہ ہیلری کلنٹن کے معاملے میں وہ جولائی میں جس نتیجے پر پہنچے تھے اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ یہ کہ جب وہ وزیر خارجہ تھیں، ان کے نجی اِی میل سرور کے استعمال میں کوئی مجرمانہ غفلت نہیں برتی گئی۔کومی نے یہ اعلان نئی اِی میلوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے، جو غیر متعلقہ چھان بین کے معاملے کے دوران برآمد ہوئی تھیں۔
انھوں نے یہ نہیں بتایا آیا اِن نئی اِی میلز سے کیا تفصیل اخذ کی گئی، ماسوائے اِس بات کے کہ ان کے بیورو کی رائے میں سکریٹری کلنٹن سے متعلق جولائی میں بیان کردہ ہمارے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔کلنٹن کی انتخابی مہم نے ایک بیان میں ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ان کی حریف ہیلری کلنٹن کو ای میل معاملے میں کسی مجرمانہ فعل کے ارتکاب سے بری کرنے پر امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی پر غیر مناسب رویے کا الزام لگایا ہے ۔
ایف بی آئی کے اس اعلان سے قبل رائے عامہ کے تازہ جائزے میں مسز کلنٹن کو ٹرمپ پر چار سے پانچ پوائنٹ کی سبقت دی گئی ہے۔ ریاست مشی گن کے شہرڈیٹرائٹ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آئی کے لیے اتنی قلیل مدت میں ساڑھے چھ لاکھ ای میل کی جانچ ناممکن ہے۔انھوں نے میشی گن کے سٹرلنگ ہائٹس میں اپنے حامیوں سے کہا فی الحال ہیلری کو دھندلی کے نظام کا تحفظ حاصل ہے۔ یہ پوری طرح دھاندلی والا نظام ہے۔ میں اس کے بارے میں ایک عرصے سے بول رہا ہوں۔انھوں نے مزید کہا ہیلری کلنٹن مجرم ہیں اور وہ یہ جانتی ہیں ایف بی آئی اسے جانتی ہے، لوگ اسے جانتے ہیں اور اب یہ امریکی باشندوں پر منحصر ہے کہ وہ آٹھ نومبر کو بیلٹ باکس کے ذریعے انصاف کریں۔ایف بی آئی نے سابق امریکی وزیرخارجہ کی نائب ہما عابدین کی ای میلز تلاش کرنے کے لیے وارنٹ حاصل کیے تھے۔ یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ہیلری کلنٹن سے متعلق یہ ای میلز ہما عابدین کے سابق شوہر اینتھونی وینر کے لیپ ٹاپ سے ملی تھیں۔اس سے پہلے امریکی حکام نے کہا تھا کہ محکمہ انصاف کی جانب سے ایف بی آئی کو تجویز دی گئی تھی کہ وہ کانگرس کو ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ای میلز کے بارے میں کی جانے والی نئی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ نہ کریں۔محکمہ انصاف کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بظاہر انتخاب میں مداخلت سے بچنے کے لیے بنائے جانے والے اصولوں سے متصادم ہو گا۔واشنگٹن میں سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اب ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی‘تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ طے شدہ امر تھا کہ دوبارہ تحقیقات سے بھی ایف بی آئی کچھ خاص چیزیں حاصل نہیں کرپائے گی کیونکہ امریکا کے تحقیقاتی ادارے کئی مرتبہ نجی ای میل سرور استعمال کرنے کے معاملے اور ای میلزکا جائزہ لے چکے ہیں -ایف بی آئی کے ڈائریکٹر، جیمز کومی نے کانگریس میں بیان سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو شدید دھچکا پہنچا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا رخ اس جانب موڑ رکھا تھا اور یہ تاثرپایا جارہا تھا کہ ایف بی آئی اس معاملے کو دوبارہ اچھال کر انتخابات پر اثراندازہونے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ڈونلڈٹرمپ بھی اپنی تمام ترتوانائیاں نجی ای میل سرورکے معاملے کو ہیلری کے خلاف استعمال کرنے پر استعمال کررہے تھے-اگرچہ امریکا میں نسلی تعصب کو ابھارنے پر ٹرمپ کسی حد تک کامیاب رہے ہیں مگر ان کا کامیابی کے امکانات نظرنہیں آرہے-تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے ذریعے امریکا اور فیڈریشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس پر ان کو اور ان کے حامیوں کو مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزے پر اعلی سطحی اجلاس کا دوسرا دور، بجلی کے ترسیلی نظام پر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.