ملیر 15 میں احتجاج کے باعث صورتحال کشیدہ ، پولیس حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 14:38

ملیر 15 میں احتجاج کے باعث صورتحال کشیدہ ، پولیس حکمت عملی تیار کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : کراچی کے علاقہ ملیر 15 میں پیپلز پارٹی رہنما فیصل رضا عابدی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت دیگر افراد کے گھر چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف آج صبح سات بجے سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جو اب دھرنے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ رہنماؤں اور زیر حراست دیگر افراد کی رہائی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

صبح سات بجے سے جاری اس احتجاج کے باعث ملیر کے ملحقہ علاقوں میں صورتحال خاصی کشیدہ ہو گئی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بعد ازاں مظاہرین اور پولیس کے مابین مذاکرات بھی ناکام ہو گئے ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا ۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس حکمت عملی طے کرنے میں مصرو ف ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر مظاہرین منتشر نہ ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :