مریدکے‘اوباش نوجوان کی سات سالہ معصوم بچی کیساتھ اغواہ کے بعدزیادتی کی کوشش

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے گرفتارکئے گئے ملزم کوآزادکردیا‘ورثاء کاشدیداحتجاج

منگل 8 نومبر 2016 12:46

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) اوباش نوجوان کی سات سالہ معصوم بچی کیساتھ اغواہ کے بعدزیادتی کی کوشش۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے گرفتارکئے گئے ملزم کوآزادکردیا۔ورثاء کاشدیداحتجاج اوروزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریدکے کی آبادی حدوکے میں سرشام ایک سات سالہ بچی انیقہ جوکہ اپنے گھرکے باہرگلی میں کھڑی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جسکے والدین اسے تلاش کرتے ہوئے جب آبائی قبرستان کے قریب پہنچے تو وہاں پرعامرنامی ایک اوباش نوجوان مذکورہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کررہاتھاجسے بچی کے والد اقبال سمیت دیگراہل محلہ نے پکڑکردرگت بنانے کے بعد تھانہ سٹی مریدکے پولیس کے حوالے کیاتو متعلقہ تفتیشی افسرسب انسپکٹریوسف ورک نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے مسلم لیگ(ن)کے کونسلررانامحمدنوازکی موجودگی میں بچی کے ورثاکو دھکے دیکرتھانہ سے نکال دیا۔جس پربچی کے ورثانے پریس کلب کے سامنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف سے فوری نوٹس کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :