Live Updates

نکاح سے متعلق غلط بیانی، عمران خان کی نااہلی کے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 نومبر 2016 14:11

نکاح سے متعلق غلط بیانی، عمران خان کی نااہلی کے الیکشن کمیشن میں درخواست ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اپنے نکاح سے متعلق غلط بیانی پر ان کے خلاف نا اہلی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں یہ درخواست جسٹس پارٹی کے سربراہ مصنف اعوان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اپنے نکاح سے متعلق جھوٹ بولا۔ جھوٹ بولنے پر عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کے زمرے میں آ گئے ہیں لہٰذا جھوٹ بولنے پر رُکن پارلیمان کی حیثیت سے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات