غیر مسلموں کے تہواروں میں جاکر ان کی رسومات ادا کرنا یہ مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 8 نومبر 2016 17:53

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 08 نومبر ۔2016ء) غیر مسلموں کے تہواروں میں جاکر ان کی رسومات ادا کرنا یہ مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ سندھ، نے رسومات ادا کرکے دل آزاری کی ہے۔ ان کا یہ فعل خلاف اسلام ہے۔ مسلمان صرف قرآن و حدیث کی بدولت سے کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

جب سے اللہ اور اس کے رسول کا ہم نے راستہ چھوڑ دیا ہے تو ہم مسائل کے گرداب میں پھنس چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار علامہ سید اسامہ ضیاء چیئرمین البدرفاؤنڈیشن ساہیوال نے مدرسہ دارالحدیث و حفظ القرآن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا امن سکون اور قلبی اطمینان صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں مضمر ہے۔

(جاری ہے)

قرآن حدیث کی بدولت دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اسلامی احکامات کی بجاآوری میں مسلمانوں کی نجات وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں شیطان انسان کو قدم قدم پر گمراہ کرنے کا سامان مہیا کررہا ہے۔ بایں وجہ خداشناسی کے لئے قرآن پاک اس سلسلہ میں بہترین معاون ہے اور مردہ دلوں کو زندہ کیا جاسکتا ہے۔ قرآن حکیم راہ ہدایت اور مسلمانوں کے لئے دستورابدی اور نجات کا ضامن ہے۔ انہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کی کاروائیوں کی تعریف کی اور استحکام پاکستان کے لئے تحفظ نظریہ پاکستان کا زیادہ سے زیادہ پرچار کیے جانے کی تلقین کی

متعلقہ عنوان :