واناکے احمدزئی وزیرقبائل کوعلاقے سے شرپسندعناصرنکالنے کاالٹی میٹم

منگل 8 نومبر 2016 23:24

جنوبی وزیرستان۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)پاک فوج نے جنوبی وزیرستان وانا کے احمد زئی وزیر قبائل کو شرپسندعناصر علاقہ سے فورانکالنے اور غیر قانونی بھاری اسلحہ پاک فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔پاک آرمی وانا کے جی او سی میجر جنرل خالد جاوید نے وانا کے احمد زئی وزیر قبائل کے جرگہ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وانا سے تمام شرپسند عناصر کو فی الفور نکالا جائے اور تمام غیر قانونی اسلحہ کو فورا پاک فوج کے حوالے کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے وانا کے احمد زئی وزیر قبائل کے تعزیتی گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی جرگہ میں پاک فوج ،پولیٹیکل انتظامیہ اور احمد زئی وزیر قبائل کے درجنوں سرکردہ عمائدین نے شرکت کی ۔یہ تعزیتی جرگہ وانا کے احمد زئی وزیر قبائل نے تین نومبر کو وانا میں شھید ہونے والے میجر عمران شھید کی یاد میں منعقد کیا تھا۔

(جاری ہے)

وانا کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکہ میں پاک فوج کے میجر عمران شھید اور چھ اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے ۔احمد زئی وزیر قبائل کے جرگہ نے پاک ارمی پر حملہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ عناصر پاک فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جرگہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ،پولیٹیکل انتظامیہ ،قبائلی عمائدین او ر علاقے کے عوام ایک قوت بن کر علاقے کو امن و آتشی کا گہوارہ بنائیں گے۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل خالد جاوید نے کہا کہ احمد زئی وزیر قبائل وانا سے تمام شرپسندعناصر کو فی الفور نکال دیںاور تمام غیر قانونی اسلحہ کو فوراپاک فوج کے حوالے کردیں۔انھوں نے جرگہ سے کہا کہ مقامی سطح پر ایسے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔جس کی روشنی میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی یقینی بنایا جاسکے۔اس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح ماضی میں جرگہ نے پاک فوج کے ساتھ مل کر امن کے قیام کو ممکن بنایا اسی جزبے سے کام کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی مکمل سرکوبی کی جائے گی۔میجر جنرل خالد جاوید نے احمد زئی وزیر قبائل کے جرگہ کا دوران اور بعد از واقعہ فوجی اقدامات کا کیا ۔