مس ماہ طلعت کی رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن کے انفارمیشن کمشنرکی حیثیت سے تقرری

منگل 8 نومبر 2016 23:24

پشاور۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)مجاز حکام نے مس ماہ طلعت(ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج )دختر حفیظ اللہ ساکن چوک ناصر خان پشاور کی تقرری فوری طور پر خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے انفارمیشن کمشنر کی حیثیت سے کی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ انفارمیشن کمشنر کی تقرری اپناچارج سنبھالنے کی تاریخ سے تین برس کی مدت کے لئے یا65برس عمر تک،جو پہلے ہو کیلئے ہوگی اور وہ دوبارہ تقرری کے لئے اہل نہ ہوں گی۔اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔