پشاورمیں سیاہ شیشوں والی گاڑیاں اوراسلحہ لیکرچلنے پرپابندی

منگل 8 نومبر 2016 23:24

پشاور۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت مختلف امور پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلحہ و ہتھیار لے کر چلنے،سیاہ شیشوں والی گاڑیاں،غیر رجسٹرڈ شدہ اور اپلائیڈ فار گاڑیاں اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے پر پابندی ہوگی۔ ان احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :