سی پی او ملتان محمد احسن یونس کی شجاع آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 8 نومبر 2016 23:26

ملتان ۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے تھانہ سٹی/صدر شجاع آباد میںعوام کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر ، ایس پی صدر ڈویژن عبداللہ میمن اور ڈی ایس پی سرکل شجاع آباد خاور زمان لودھی نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ ایس ایچ او سٹی شجاعباد اور ایس ایچ او صد ر شجاع آباد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی پی او ملتان نے عوام کے مسائل سنے اوران کے فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔سی پی او ملتان نے تھانہ سٹی /صدر شجاعبادکے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان اور متعلقہ تفتیشی افسران کو فرداً فرداً بلا کر انکے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔سی پی او ملتان نے کہا کہ میں مہینہ میں ایک بار ہر تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کرونگا اور عوام کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :