وزیراعظم اور وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر فیسکو ریجن میںلوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ نصف کر دیا گیا

منگل 8 نومبر 2016 23:32

فیصل آباد۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر فیسکو ریجن میںلوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ نصف کر دیا گیا ہے جبکہ بڑی صنعتیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہو ں گی ۔ ریجن بھر کے آٹھ اضلاع میں ان احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

7نومبر سے شہر میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چار گھنٹے کر دیا گیا ہے جبکہ بڑی صنعتیں جو پہلے ہی لوڈمینجمنٹ سے مستثنیٰ تھیں ان کیلئے بھی زیرو لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

قبل ازیں فیسکوریجن میں لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ شہروں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تھا۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹو فیسکورشیداحمد اسلم اور چیف انجینئر آپریشن شیخ عامل صدیقی نے ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر کا دورہ بھی کیا اور سٹاف کو وزیراعظم پاکستان اور وزارت پانی و بجلی کے احکامات پر عمل کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات بھی جار ی کیں۔

متعلقہ عنوان :