انسداد دہشت گردی عدالت میں شہباز بھٹی قتل کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی

بدھ 9 نومبر 2016 19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس میں مقدمہ کے مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے 2011 ء میں قتل ہونے والے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ مقدمہ میں 29 گواہان میں سے سولہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔ دوران سماعت مقدمہ کے مزید آٹھ گواہان کے بیانات قلمبند کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے مقدمہ کے مزید پانچ گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :