وزیر اعلیٰ سندھ سے یورپی یونین کے نئے نامزد سفیر کی ملاقات

بدھ 9 نومبر 2016 23:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان کیلئے یورپین یونین کے نئے نامزد سفیر مسٹر جنس فرینسیوس(Mr. Jean Francois) نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں یورپین یونین کے فرسٹ سیکریٹری Mr. Pierre Nicholas, ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ اور ایڈیشنل سیکریٹری (ترقیات )محمد وسیم بھی شریک تھے ۔ملاقات میں سندھ حکومت کی ترقیاتی اسکیموں ، بجٹ ، امن و امان سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یورپین یونین کے نامزد سفیر مسٹر جنس فرینسیوس (Mr. Jean Francois) کو سندھ کا ثقافتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی ۔