فاٹا کی تیز تر ترقی کیلئے 10سالہ ترقیاتی پیکیج تیار کیا جائے گا،گورنرخیبرپختونخوا
بدھ 9 نومبر 2016 23:27
(جاری ہے)
ڈائریکٹرجنرل پراجیکٹ فاٹااسلام زیب نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں بلدیاتی انتخابات بھی اگلے سال کے اواخر تک منعقدکرنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں گورنر کو NFC ایوارڈ میں فاٹاکے حصے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئی۔
گورنر کو بتایاگیا کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے یقیناً اضافی وسائل کی ضرورت ہوگی۔ گورنر کو یہ بات بھی بتائی گئی کہ فاٹا میں اصلاحات کو عوام کے خواہشات کے مطابق بنانے کیلئے فاٹاسیکرٹریٹ میں فیڈبیک کیلئے ٹول فری نمبر080088777 بھی لگایا ہے، جس سے قبائلی عوام کی رائے سے آگاہی حاصل ہوگی اور اس سے اصلاحاتی عمل کو حقیقت پسندانہ بنیادوں پر مرتب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ گورنر کوبتایا گیا کہ فاٹا میں اصلاحاتی عمل کیلئے ہرسطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں فاٹا سیکرٹریٹ کے تمام سرکاری محکموں کو بھی ضروری ہدایات مل چکی ہیں۔گورنر کو یہ بات بھی بتائی گئی کہ قبائلی علاقوں میں عدالتی نظام کے قیام کے حوالے سے بھی بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مزید برآں فاٹا میں تعینات لیوی کے تعداد کو بھی آئندہ 5 برسوں میں دوگنا کرنے کیلئے اضافی سہولیات فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ گورنر نے سیکرٹریٹ میں ایک نو تعمیرشدہ بلاک کا بھی افتتاح کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.