وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آئی ٹی بورڈ کی سرگرمیوں میں وسعت کی ہدایت

بدھ 9 نومبر 2016 23:27

پشاور۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے آئی ٹی بورڈ کی سرگرمیوں میں وسعت کی ہدایت کی۔ آئی ٹی بورڈ صوبے بھر کے سکولوں میں قائم آئی ٹی لیبارٹریز کے بہتر استعمال کیلئے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر روڈ میپ بنائیں۔ اساتذہ کو تربیت دی جائے اور طلباء کو آئی ٹی سمیت جدید علوم سے روشناس کرایا جائے۔

ہم نے نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنا ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں چھٹے آئی ٹی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کے شرکاء میں سینئر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام ترکئی، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ، ایم پی اے شوکت یوسفزئی ، چیف سیکرٹری عابد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان، سیکرٹریز خزانہ، آئی ٹی، ایم ڈی آئی ٹی بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

کوہاٹ میں آئی ٹی پارک کے قیام کے حوالے سے کمیٹی کو سفارشات پیش کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیااس کے علاوہ پشاور میں ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ملحقہ اراضی پر 14منزلہ آئی ٹی ٹاور کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوں گے ۔ کمیٹی کو سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد میں آئی ٹی ٹاور بنانے کی منظوری بھی دی جبکہ سوات، بنوں اور مردان کو ورکنگ ا سٹیٹ (incubation centres)کی بھی منظوری دی۔

انہوں نے کہاکہ اب آئی ٹی بورڈ کوڈیلیور کرنا ہے تا کہ صوبے میں معاشی ترقی میں تیزی آئے ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے یوتھ فنڈز میں سے رقم استعمال کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئی صنعتوں کے قیام کے حوالے سے آئی ٹی بورڈ تربیت یافتہ افرادی قوت مہیا کرے تاکہ صنعتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالہ جاسکے اور اس سلسلے میں Ezdamacسے بھی رابطہ کیا جائے۔

اجلاس میں پیش کردہ کئی ایک تجاویز سے اتفاق کیا گیا جبکہ دیگر فیصلے کو حتمی منظوری دینے کیلئے فنانس کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی جس میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور پی اینڈ ڈی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے جو آئی ٹی بورڈ بجٹ ملازمین اور دیگر معاملات کو طے کرے جسے حتمی منظوری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں اُنہوںنے خیبرپختونخوا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں مالی معاونت میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ٹھوس تجاویز مرتب کی جائیں۔

انہوں نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈومیسائل رکھنے والے اسلام آباد میں مقیم آئی ٹی بورڈ کے تمام جاری پروگرامز سے فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے آئی ٹی بورڈ کو ہدایت کی کہ پہلے سے مختص شدہ بجٹ کو استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہو۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو پانچویں آئی ٹی بورڈ کے اجلاس کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :