نئی دہلی میں منعقدہ کانفرنس مفاد پرست گروپوں کا اجتماع ہے،حکومت کو احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیی: فضل الٰہی

بدھ 9 نومبر 2016 23:27

پشاو۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) خیبر پختو نخوا چیمبر آف ایگریکلچر کے سینئر وائس پریذیڈنٹ فضل الہٰی خان نے نئی دہلی میں منعقدہ ساتویں اینٹی ٹوبیکو کانفرنس، کانفرنس آف پاٹیز 7 (COP7 ) کو مفاد پرست گروپوں کا اجتماع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دنیا بھر میں تمباکو کے لاکھوں کاشتکاروں اور ان کے خاندانوں کو بے روزگار کرکے ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے سرحد چیمبر آف ایگریکلچر کی طرف سے COP7 میں بطور مبصر شریک ہونے کی درخواست مسترد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ بات ظاہر ہوگئی ہے کہ فریم ورک کنونشن آف ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی)کو ہما رے معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے کوئی بھی جبری اقدام کاشتکار برادری کیلئے باعث تشویش ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کو 80 ہزار تمباکو کاشتکاروں اور ان کے خاندانوں سے ذریعہ معاش چھیننے کے اقدام کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :