حکومت کرپشن کے خلاف بے رحمانہ احتسابی عمل کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی،پرویزخٹک

بدھ 9 نومبر 2016 23:27

پشاور۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کے خلاف بے رحمانہ احتسابی عمل کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی لیکن یہ احتساب شفاف انداز میں قانونی تقاضوں کے مطابق ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ وہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت حکمرانی کے پورے عمل کو شفاف اور ہر قسم کی کرپشن اور بدعنوانی سے پاک دیکھنا چاہتی ہے۔ اس کیلئے حکومت کے پاس عزم ہے جس کا ہر فورم پر اظہار کرتا آیا ہے۔ ہم شفافیت کو ہر سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں اور اداروں کو عوام کی فلاح میں مصروف عمل دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم احتساب کو متوازن دیکھنا چاہتے ہیں جو کرپشن کے خلاف ایک ڈیٹرنس ہو

متعلقہ عنوان :