کراچی: سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 10 نومبر 2016 10:56

کراچی: سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2016ء) سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنما فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل رضا عابدی کی ضمانت 50 ہزار روپے میں منظور کی گئی۔فیصل رضا عابدی پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

فیصل رضا عابدی کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ درخواست ضمانت کی سماعت سیشن جج ملیر نے منظور کی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل رات گئے آپریشن کے دوران فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے کراچی بھر میں شیعہ تنظیموں نے احتجاج شروع کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :