آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیردفاع اورسیکرٹری قومی سلامتی کی ملاقات

جنرل راحیل شریف سے جاپان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 نومبر 2016 16:37

آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیردفاع اورسیکرٹری قومی سلامتی کی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیردفاع اور سیکرٹری قومی سلامتی نے ملاقات کی ہے،جس میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق معززمہمانوں کو جی ایچ کیوآمدپرگارڈآف آنرزبھی پیش کیاگیا۔ترکمانستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے وزیرنے یادگارشہداء پرحاضری بھی دی۔مزیدبرآں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جاپان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی،جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :