گورنر وفاق کا نمائندہ ہے ،اٹھارویں ترمیم کے بعد بادشاہت کا مرکز وزیر اعلیٰ ہے ،خواجہ اظہار الحسن

سندھ میں یہ طے ہوا تھا اگر وزیر اعلیٰ سندھی ہو گا تو گورنر اردو بولنے والا ہو گا، گورنر سندھ کے تبدیلی بارے وفاقی حکومت نے کوئی مشاورت نہیں کی ڈاکٹر عشرت العباد کامیاب گورنر رہے ہیں ،وہ اگر ایم کیو ایم پاکستان میں آئینگے تو فیصلہ مرکزی قیادت کریگی،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 نومبر 2016 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے ۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد بادشاہت کا مرکز وزیر اعلیٰ ہے ۔ سندھ میں یہ طے ہوا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھی ہو گا تو گورنر اردو بولنے والا ہو گا ۔ گورنر سندھ کے تبدیلی کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کوئی مشاورت نہیں کی ہے ۔

ڈاکٹر عشرت العباد کامیاب گورنر رہے ہیں ۔ اگر عشرت العباد ایم کیو ایم پاکستان میں آئیں گے تو اس کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی ۔ صفائی ستھرائی کا نظام بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہونا چاہئے ۔ سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی بلڈنگ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے اپوزیشن جماعتون کو دی جانیو الی بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی سید سرداراحمد ، مسلم لیگ فنکشنل کے نندکمار ، تحریک انصاف کے ثمر علی خان اوردیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ارکان اسمبلی کو بریفنگ دی کہ ادارے کی جانب سے معاہدوں کے بارے میں آگاہ کیا خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اجلاس میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پربریفنگ لی گئی ہے ۔

حکومت نے کبھی اس نظام کے بارے میں مشاورت نہیں کی اجلاس میں بھی وزیر بلدیات نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم۔مقامی حکومتوں کا ہونا چاہئے ۔اس سسٹم میں مقامی حکومتیں صرف گواہ کے طور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائنا کمپنی کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے ہیں اس کے بارے میں بھی کچھ علم نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کو ختم کئے بنا یہ سسٹم ناکان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نظامکے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے کیلئے سندھی اور اردو میں لٹریچر شائع کیا جائے۔ لینڈ فل سائیٹ کے لئے ابھی تک ایک روپیہ بھی جاری نہیں ہوا۔ جب تک لینڈ فل سائیٹ نہیں بنے گی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا سائیٹ پر قبضہ ہو چکا ہے 500 ایکڑ زمیں پر قبضہ کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سکھر اور لاڑکانہ کو نظرانداز کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

بی بی کے ضلع لاڑکانہ کو بھی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ میں لیا جانا چاہیے۔ کچرا اٹھانے کے نام پر اسمبلی اور سڑکوں ہر مزاحمت کریں گے۔ اس نظام کے بارے میں اگر ھکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا تو اسمبلی اورسڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے 18 ویں ترمیم کے بعد بادشاہت کا مرکز وزیر اعلی ہیں۔ زیادہ اچھا ہوتا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے اپوزیشن سے مشاورت کر لی جاتی۔

انہوں نے چاروں صوبے اپوزیشن کو نہیں پوچھا جاتا ۔سندھ میں 48 فیصد اپوزیشن ہے پھر بھی مشاورت نہیں کی گئی۔ سندھ حکومت صوبے کے مسائل پر مشاورت نہیںکرتی ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ میں یہ طے ہوا تھا کہ سی ایم سندھی تو گورنر اردو بولنے ہو گا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے صوبے کی خدمت کی ہے کامیاب گورنر رہے ہیں ۔ جب وہ ایم کیو ایم میں آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو پارٹی قیادت اس پر غور کرے گی ۔ سیاست پر پابندی کے بعد ایم کیو ایم میں آئیں تو پارٹی غور کریگی۔