چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترکمانستان کے وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی سطح پر پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ مسلح افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال،آئی ایس پی آر

جمعرات 10 نومبر 2016 20:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترکمانستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی سطح پر پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ مسلح افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکمانستان کے وزیر دفاع نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی سطح پر پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ مسلح افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔