ترکمانستان کے وزیر دفاع کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سے ملاقات

دوطرفہ تعاون اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 نومبر 2016 21:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) ترکمانستان کے وزیر دفاع نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر جنرل راشد محمود سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ترکمانستان کے وزیر دفاع نے جمعرات کے روز جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں کے درمیاں پاک ترکمانستان افواج میں تعاون اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وقار)