سکھر،کم عمری کی شادی کے نقصانات کے موضوع پر معلوماتی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 10 نومبر 2016 23:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) کم عمری کی شادی کے نقصانات کے موضوع پر ناری فاؤنڈیشن ، سندھ کمیونٹی فاؤنڈیشن اور یو این وومین کی جانب سے روہڑی کے تعلقہ کے گوٹھ مصری شیخ میں ایک آگاہی پروگرام منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاریکردہ اعلامیہ کیمطابق پروگراممیں ڈاکٹر شبانہ شیخ اور مہر، پبھل ساریو، شکیلہ کنول سمیت دیگر مقررین نے کم عمری کی شادی کے نقصانات پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ کم عمری کی شادی معاشرتی مسائل کے علاوہ صحت کے مسائل بھی پیدا کرتی ہے جس کے نتیجہ میں زچہ بچہ کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہوتے ہیں جبکہ بلڈ پریشر، بچوں کی کمزوری، نظر کی کمزوری، ڈپریشن ، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کم عمری کی شادی خلاف قانون ہے۔ انہوں نے قانون پر سختی کے ساتھ عملددرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :