ہم نے پاکستان اور کراچی میں دہشتگردی کو ختم کیا۔نوازشریف

2018ءمیں لوڈشیڈنگ دفن ہوجائیگی،سی پیک سے پاکستان نقشہ بدل رہاہے،ہم ریلوے اور پی آئی اے کو ٹھیک کررہے ہیں،ماضی میں حاجیوں کو بھی لوٹا جاتا تھا،مخالفین کی کوشش کہ ملک ترقی نہ کرے،سانگلہ ہل کیلئے سوئی گیس سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 17:01

ہم نے پاکستان اور کراچی میں دہشتگردی کو ختم کیا۔نوازشریف

سانگلہ ہل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ ہم نے پاکستان اور کراچی میں دہشتگردی کو ختم کیاہے،2018ء میں لوڈشیڈنگ دفن ہوجائیگی،سی پیک سے پاکستان نقشہ بدل رہاہے،سانگلہ ہل کیلئے سوئی گیس سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے آج یہاں سانگلہ ہل میں انٹرچینج کی افتتاح کے موقعہ پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ میں آنے سے پہلے مجھے 2013ء کی تقریر سنائی گئی۔

جس میں وعدہ کیا تھا کہ سانگلہ میں حکومت آنے پرانٹرچینج بنایا جائیگا۔آج یہاں انٹرچینج بن گیا۔جو بھی وعدہ کیا اس کو پورا کیاہے۔اگر سانگلہ کے لوگ کچھ اورمانگتے تو وہ بھی مل جاتا۔انہوں نے کہا کہ سانگلہ کے میرے بھائیو بتاؤ کہ اور کیا چاہیے۔

(جاری ہے)

سوئی گیس چاہیے ؟سانگلہ کے لوگوں کو سوئی گیس دینے کا بھی اعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ سانگلہ کے لوگ نوازشریف سے بڑاپیارکرتے ہیں۔

مجھے خوشی ہوئی ہے اور یہ سوئی گیس کا بہت بڑامنصوبہ ہے۔گیس آپ کے گھروں تک جائیگی۔کچھ لوگ ترقی کے ایجنڈے کو روکنا چاہتے ہیں لیکن یہ جاری رہے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ انٹرچینج،موٹرویزبن رہی ہے،بجلی پہلے نہیں تھی لیکن آج ہے۔2018ء میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی۔دفن ہوجائیگی۔نوجوانوں کو ان لوگوں سے پوچھنا چاہیے جنہوں نے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کی لعنت کو پیدا کیا۔

نوازشریف ہمیشہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہاہے۔بجلی جب سستی ہوگی تو عوام،کاشتکاروں،صنعتوں،گھروں کے چولہے جلیں گے،سی پیک سے پاکستان نقشہ بدل رہاہے۔جاؤ جاکے گوادر،خیبرپختونخواہ،بلوچستان کو دیکھو۔وہ جو کہتے تھے کہ ہم کے پی کے نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔ہم نے پاکستان اور کراچی میں دہشتگردی کو ہم نے ختم کیا۔آپ تین سال پہلے والا پاکستان دیکھیں اور آج کا پاکستان دیکھیں۔

آج دنیا پاکستان کی ترقی کااعتراف کررہی ہے۔پاکستان میں چھوٹے چھوٹے گھروں میں بھی خوشحالی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پرسڑکیں بنانا شروع کیں ۔پہلے سانگلہ سے اڑھائی گھنٹے اب ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچے گے۔وہ وقت آنیوالا ہے کہ سانگلہ کا براہ راست لاہور اور اسلام آبادسے لنک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موٹرویزبنے گے،اجناس تیزی کیساتھ منڈیوں تک پہنچیں گی۔

انڈسٹری لگے،روزگارآئیگا،جب پیسہ آئیگا تو پھر یہاں یونیورسٹیاں بھی بنیں گی۔وزیراعظم نے کہاکہ پچھلی حکومت کیا کرگئی ، مشرف نے کیا کیا ہے اور ہم کیا کررہے ہیں پچھلی حکومتوں نے کس منصوبے کی بنیاد رکھی؟ ۔ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی ہے تو ٹھیک ہم کررہے ہیں ۔موٹر وے ہم نے پہلے بنائی تھی پھر دوبارہ ہم نے منصوبہ شروع کیا ہے ہم نے 1999موٹر وے بنائی تھی کراچی کوئی اسے لیکر نہیں گیا اب موٹر وے کراچی جارہی ہے ۔

اپنی ٹرینوں کو ٹھیک کررہے ہیں ۔ پی آئی اے کو ٹھیک کررہے ہیں اور انشاء اللہ ریلوے اور پی آئی اے بہتر ہو نگے ۔ماضی کی حکومتیں حاجیوں کو لوٹ لیتی تھیں حاجیوں کا پیسہ کھا جاتے تھے آج حاجی خوش ہیں ان کے پیسوں کا صحیح معاوضہ ملتا ہے ۔حاجیوں کی خدمت کی گئی آج تعریف کررہے ہیں پی آئی اے اور ریلوے کا بھٹھہ بیٹھ گیا تھا آج دونوں ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں ہم آپ کی حالت بہتر بنانے کیلئے آتے ہیں نو جوانوں کو کالج میں لیپ ٹاپ مل رہے ہیں وہ بہت خوش ہیں ہمارا پروگرام پچاس بہترین ہسپتال بنانے کا ہے اس موقع وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لاہور فیصل آباد ریلولے لائن ،سانگلہ ہل کے تعمیر شدہ انڈر پاس کو آپریشنز کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے یہ ریلوے بارہ سال استعمال نہیں ہورہی ہے اور کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ہماری حکومت نے تمام ٹیکنیکل مسائل حل کر نے پر پوری توجہ دی ہے انشا ء اللہ بہت جلد منصوبہ شروع ہو جائیگا انہوں نے کہاکہ ہم ڈھائی سو بیڈ کا ہسپتال کی ننکانہ صاحب میں بنیاد رکھنے و الے ہیں فیصل آباد ساہیانوالا ایکسپریس روڈ کو سانگلہ ہل کیساتھ ملانے کا پروگرام بنایا ہے یہ ایک نئی موٹر وے ہوگی یہ آپ کی موٹروے ہے اس کا نام سانگلہ موٹر وے رکھ دینگے انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 103میں دیہاتوں میں سوئی گیس فراہم کر نے کااعلان کرتا ہوں وزیر اعظم نے کہاکہ سائرہ افضل تارڑ کے والد میاں افضل تارڑ نے مجھے کہا ہے کہ انٹر چینج سے ٹبہ شاہ بلوچ تک سڑک کو ڈبل کر دیا جائے میں میاں صاحب اس کو ڈبل ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کرتا ہوں