وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نادراکے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کاافتتاح کردیا

نادرامیں کرپٹ لوگوں کی کوئی جگہ نہیں،اگر ڈکٹیٹرہوتا تو پرویزخٹک کوانکی ٹیم سمیت اسلام آبادمیں داخل نہیں ہونےدیتا،بلاول کو سیاست کی الف ب کابھی پتانہیں،رومن اردو میں تقریرلکھ کردی جاتی ہے،ڈان کے ایڈیٹرنے بتایا کہ سرل المیڈا ایک ہفتے میں واپس آجائینگے۔چوہدری نثارکی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 17:33

وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نادراکے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کاافتتاح کردیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ اگر ڈکٹیٹرہوتا تو پرویزخٹک کو انکی ٹیم سمیت اسلام آبادمیں داخل نہیں ہونے دیتا،جو بھی انتشار،تشدد یا لاک ڈاؤن کیلئے آئیگا تو قانون حرکت میں آئے گا،بلاول کو سیاست کی الف ب کا بھی پتا نہیں،رومن زبان میں اردوکی تقریرلکھ کردی جاتی ہے،نادرامیں کرپٹ لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے آج یہاں نادراکے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کررہے ہیں۔نادرامیں کرپٹ لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ملازمین کیلئے سروس اسٹرکچرلے کرآئینگے۔نادرامیں کرپشن پر700افرادکونکالاگیا اور متعددکوگرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

29ہزارجعلی پاسپورٹس منسوخ کیے گئے۔چند لوگوں نے نادار کو بدنام کیاہواتھا۔

ماضی میں کسی کو بھی جہازمیں بٹھا کرواپس بھیج دیاجاتاتھا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی 9نومبرکی چھٹی نہیں تھی۔علامہ اقبال ڈے کی چھٹی اس لیے نہیں کی کہ پاکستانیوں کو کام کی عادت پڑنی چاہیے۔کیونکہ پاکستان میں چھٹیوں کی بہتاط ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرمیں ڈکٹیٹرہوتا تو پرویزخٹک کو انکی ٹیم سمیت اسلام آبادمیں داخل نہیں ہونے دیتا۔

اگر کوئی بھی تشددکیلئے آئیگا تو ان کے لیے قانون اپنا کام کرے گا۔تشدد کی سیاست کرنیوالوں کیلئے ڈکٹیٹرہوں۔31تاریخ کو جو بھی ان کے ساتھ ہوا وہ ان کے پیغام کے ردعمل میں کیاگیا۔فوکس یہ نہ کیا جائے کہ ہم نے کیا کیا۔بلکہ اس پرفوکس کیاجائے کہ ان کا کیاپیغام تھا۔ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ اخبارکی انتظامیہ سے کہا کہ رپورٹرکو واپس بلائیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ سکیورٹی لیکس نہیں بلکہ جھوٹی خبرہے۔سرل المیڈاکی واپسی کیلئے ڈان کے ایڈیٹرسے بات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرل المیڈا کے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے ڈان کے ایڈیٹرسے بات کی ہے۔ڈان کے ایڈیٹرکاکہناہے کہ سرل المیڈا ایک ہفتے میں واپس آجائینگے۔انہوں نے کہا کہ الٹی سیدھی باتیں‌کرکے یہ بچہ سمجھتاہے کہ سیاست چمکے گی۔تضحیک کرنا ذوالفقاربھٹواور بے نظیر کا اندازنہیں ہے،معلوم نہیں‌اس کو کون فیڈکرتاہے۔بلاول کو رومن اردومیں‌تقاریرلکھ کردی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :