Live Updates

نومبرکوپاکستان کی تاریخ کا بڑاکریک ڈاؤن ہوا۔جہانگیرترین

500نوجوانوں کا دستہ پولیس سے مقابلے کیلئے تیارتھا،پولیس حراست میں رہنے والے کارکنوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرینگے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 نومبر 2016 17:22

نومبرکوپاکستان کی تاریخ کا بڑاکریک ڈاؤن ہوا۔جہانگیرترین

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے سکیرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہاہے کہ 2نومبرکوپاکستان کی تاریخ کا بڑاکریک ڈاؤن ہوا،500نوجوانوں کا دستہ پولیس سے مقابلے کیلئے تیارتھا،پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد عمران خان کی کال پراسلام آبادپہنچے،پولیس حراست میں رہنے والے کارکنوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامالیکس پروزیراعظم نے 7ماہ ضائع کردیے۔

وزیراعظم کے وکیل عدالت سے تاریخیں مانگ رہے ہیں،نوازشریف کو بتانا پڑے گا کہ پیسہ کہاں‌سے آیا۔امید ہے سپریم کورٹ جلد فیصلہ سنائے گی۔انہوں نے کہا کہ 2نومبرکوپاکستان کی تاریخ کا بڑاکریک ڈاؤن ہوا،500نوجوانوں کا دستہ پولیس سے مقابلے کیلئے تیارتھا۔پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے۔جہانگیرترین نے کہا کہ کرپشن کیخلاف ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات