کویت، انتظامی عدالت نے حکومتی فیملی ممبر شیخ مالک الحمود الصباح کو عام انتخابات میں میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:16

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) کویت کی ایک انتظامی عدالت نے حکومتی فیملی ممبر شیخ مالک الحمود الصباح کو جنرل الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کویت میں قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعداز سر نو انتخابات ہو نے جا رہے ہیں جس میں شاہی فیملی کے ممبر شیخ مالک الحمود الصباح نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کے پاس اپنے کا غذات نامزدگی جمع کروائے۔الیکشن کمیشن نے رولنگ فیملی ممبر ہونے کا عذر لگا کر شیخ مالک الحمود الصباح کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے ۔جس کے بعد شیخ مالک الحمود الصباح نے کویت کی انتظامی عدالت سے رجوع کیا ۔عدالت نے گزشتہ روز شیخ مالک الحمود الصباح کو جنرل الیکشن میں حصہ لینے کی اجازات دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :