در گاہ شاہ نو رانی میں دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کا روائی ہے ،اولیاء کرام کے مزارات امن و آشتی کے مراکز ہیں، انہیں دہشگردی کا نشانہ بنانے والے مسلما ن نہیں ہوسکتے،پوری قوم دہشگردوں اور ان کے سہولت کا روں کا قلع قمع کر نے کیلئے سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرے

صدر آزاد جمو ں وکشمیر سردار مسعود خان کی در گاہ شاہ نو رانی پر خودکش دھما کے کی مذمت ،جانی نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) صدر آزاد جمو ں وکشمیر سردار مسعود خان نے حب میں در گاہ شاہ نو رانی پر خودکش دھما کے میں45افراد کی ہلا کت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہو ئے اسے ملک دشمن عناصر کی کا روائی قرار دیا ہے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم جا ن بحق ہو نے والوں کے لو احقین کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات امن و آشتی کے مراکز ہیں، انہیں دہشگردی کا نشانہ بنانے والے مسلما ن نہیں ہوسکتے۔ صدر سردار مسعود خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان دہشگردوں اور ان کے سہولت کا روں کا قلع قمع کر نے کیلئے سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشگردوں کی پر امن زاہرہن کو نشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :