سیکنڈ سو ل جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کاخیرپور کے مختلف دیہی بنیادی صحت مراکز اور اسکولوں کا اچانک دورہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) سیکنڈ سو ل جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد جاوید سانگی نے عدالتی عملہ کے ہمراہ خیرپور کے مختلف دیہی بنیادی صحت مراکز اور اسکولوں کا اچانک دورہ کیا جہاں ڈاکٹر سمیت دیگر غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کمب اور جاگیر ہاشم شاہ کے بنیادی صحت مرکز کمب کا دورہ کیا اور ریکارڈ تحویل میںلیا گیا جبکہ گورمنٹ پرائمری اسکول گوٹھ عبدالخالق شمبانی سمیت دیگر اسکولز کا دورہ کیا۔