شاہ عبدالطیف یونیورسٹی داخلہ کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 نومبر تک توسیع

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور اور اس کے شکارپور کیمپس میں تمام شعبہ جات میں بی ایس اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 نومبر 2016ء تک توسیع کردی گئی۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام شبیر پھلپوٹو کیمطابق بی ایس پروگرام کاپری انٹری ٹیسٹ 19نومبر 2016کو جبکہ ماسٹرز پروگرام کا پری انٹری ٹیسٹ 20نومبر 2016کو صبح 10بجے یونیوسٹی کے انتظامی بلاک کے مرکزی سبزہ زار پر اور شکارپور کیمپس میں ہوگا۔